راجا ریاض کو ہٹانے کی بات کی تو استعفے فوری منظور ہوگئے،فواد چوہدری


رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے استعفے قبول نہیں ہو رہے تھے مگر راجا ریاض کو ہٹانے کی بات کی تو فوری منظور ہوگئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ باغی ارکان کو بچانے کیلیے استعفے منظور کیے گئے۔ اسپیکر نے راجا ریاض کو بچانے کے لیے یہ اقدام کیا۔ الیکشن کمشنر بس کلرک کی طرح بیٹھ کر دستخط کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ کرنا تھا، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کےلیے لوٹوں پر انحصار کررہے ہیں جب کہ راجا ریاض کو بچانے کے لیے اسپیکرکے اقدامات کے نتیجے میں 40 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پر بھی تنقید کی جبکہ گورنرز سے بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہا آپ کو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Source link

About admin

Check Also

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *