راجیش کھنہ اور کمار گورو سب سے بڑے اسٹارز تھے، سلمان خان


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار کہا تھا کہ وہ جن اداکاروں کو اسٹارز سمجھتے ہیں ان میں راجیش کھنہ اور کمار گورو شامل ہیں اور ان کے خیال کے مطابق ان سے بڑا کوئی دوسرا نہیں۔ 

2017ء میں دیے گئے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں سلو بھائی کا کہنا تھا کہ اگر اسٹارڈم کے حوالے سے تقابل کیا جائے تو وہ سمجھتے ہیں کہ ان میں ان کا 10 فیصد بھی نہیں، انہوں نے اس انٹرویو کے دوران دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کو بھی بہت زیادہ سراہا تھا۔

واضح رہے کہ راجیش کھنہ نے 1969 سے 1972 کے درمیان 15 مسلسل سولو سپر ہٹس فلمیں کیں۔ انہوں نے 1966 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز فلم آخری خط سے کیا، یہ فلم بھارت کی جانب سے 1967 میں آسکر کے حوالے سے پہلی آفیشل انٹری بھی تھی۔

راجیش کھنہ نے ارادھنا، کٹی پتنگ، گڈی، آنند، باورچی، نمک حرام سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

ماضی کے ایک اور سپر اسٹار راجندر کمار کے بیٹے کمار گورو 1980 کے اوائل کی فلم لوو اسٹوری سے راتوں رات سنسنی خیز انداز میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، جس کے بعد انہوں نے تیری قسم، اسٹار، نام اور کانٹے سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سلمان نے اپنے مذکورہ بالا انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اداکار کے حوالے سے دیکھا جائے تو ان کے خیال میں دلیپ کمار سے بڑا کوئی بھی نہیں ہے، ان کے بعد امیتابھ بچن بہت اچھے اداکار ہیں اور وہ آج بھی بہترین کام کررہے ہیں۔

تاہم اگر اسٹارز کے تناظر میں سمجھا جائے تو پھر راجیش کھنہ اور دوسرے کمار گورو سے بڑا کوئی نہیں ہے، میں نے ان دونوں کا اسٹارڈم دیکھا ہے جو کہ ناقابل یقین تھا اور جب ان سے تقابل کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس اس کا 10 فیصد بھی نہیں۔




Source link

About admin

Check Also

بھارتی میڈیا پر رنویر اور دیپیکا کی علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش

فائل فوٹو بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.