راولپنڈی: اسلام آباد ایکسپریس وے کو بند کردیا گیا

فائل فوٹو

راولپنڈی کی روات ٹی چوک پر اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا، ٹی چوک روات سے راولپنڈی جانے والے راستے کو بھی بند کیا گیا ہے۔

ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر رکاوٹوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والے راستے راولپنڈی انتظامیہ نے بند نہیں کئے ہیں۔

راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جی ٹی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایوب چوک، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ کھلا ہے، ریڈ زون داخلے کے لیے سرینا چوک سے صرف ایک لین کھلی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ روات ٹی چوک پر دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے صرف ایک لین کھلی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

عمران خان سیاست میں دوسرے شیخ رشید ہیں: سعید غنی

سعید غنی—فائل فوٹو سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *