رواں برس لاہور میں پولیو وائرس کی چوتھی مرتبہ تصدیق


نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق کردی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کے مطابق لاہور سے 17 اور ڈیرہ اسماعیل خان نے 19 نومبر کو نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کو جانچ کے لئے پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری بھجوایا گیا تھا۔

این ای او سی کے مطابق دونوں شہروں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال لاہور سے وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کا یہ چوتھا جب کہ ڈی آئی خان سے پہلا مثبت نمونہ ہے تاہم ماحولیاتی نمونوں کی جینیاتی ترتیب کے نتائج کا انتظارہے۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے، بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔

دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی 2 ملک ہیں جہاں اب تک پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

رواں برس بھی ملک میں پولیو کے کئی کیسز ریکارڈ سامنے آچکے ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بین السطور پنجاب کے الیکشن جنرل الیکشن کے ساتھ کروانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *