رواں ماہ ملک کے شمالی، مغربی حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات

فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونگی جبکہ دھند کا سلسلہ بھی کم ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہونگی تاہم جنوبی پنجاب اورسندھ میں بارشیں معمول کےمطابق ہونگی۔

 فروری میں دن کا درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ہے تاہم دھند کا سلسلہ کم پڑ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث گندم کو زیادہ آبپاشی کی ضرورت ہوگی، خشک موسم اور درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پولن کا آغاز بھی جلد ہوگا۔




Source link

About admin

Check Also

پی ٹی آئی جلسہ، عمران خان مینار پاکستان پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور میں سیاسی پاور شو کر رہی ہے جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *