سائرہ بانو، دھرمیندر اور سبھاش گھئی کا دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت


بالی ووڈ کے لیجنڈری مرحوم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سائرہ بانو، اداکار دھرمیندر اور فلمساز سبھاش گھئی نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سائرہ بانو،دھرمیندر اور سبھاش گھئی کو مرحوم اداکار دلیپ کمار کے 99ویں یوم پیدائش پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وِسلنگ ووڈس انسٹی ٹیوٹ کی ایک تقریب میں دیکھا گیا۔

سائرہ بانو، دھرمیندر اور سبھاش گھئی کا دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت

بھارتی میڈیا کے مطابق، سائرہ بانو نے 11 دسمبر 2021 بروز ہفتہ اپنے شوہر، مرحوم اداکار دلیپ کمار کو ان کے 99 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

سائرہ بانو، دھرمیندر اور سبھاش گھئی کا دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت

سائرہ بانو اس موقع پر وِسلنگ ووڈز انسٹی ٹیوٹ گئیں جہاں طلباء نے مرحوم اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دیوار پر اُن کی ایک خوبصورت تصویر پینٹ کی ہے۔

سائرہ بانو، دھرمیندر اور سبھاش گھئی کا دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت

اس تقریب میں اداکار دھرمیندر اور فلمساز سبھاش گھئی بھی سائرہ بانو کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال 7 جولائی کو بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کرگئے تھے۔

دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی۔

وہ گزشتہ کئی سال سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔




Source link

About admin

Check Also

بگ باس سیزن 16 کے پہلے کنٹسٹنٹ کا اعلان کردیا گیا

فائل فوٹو تاجکستان کے معروف گلوکار عبدو روزک بگ باس سیزن 16 میں بطورِ کنٹسٹنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.