سابق صدرپاکستان اور آرمی چیف پرویز مشرف انتقال کرگئے


پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف انتقال کرگئے ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف آج بروز اتوار 5 فروری کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے شہر دبئی میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ دبئی میں امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے اور طویل عرصے سے علیل تھے۔

عسکری ذرائع کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ سابق آرمی چیف کے جسد خاکی کو پاکستان لایا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے۔

Source link

About admin

Check Also

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد پر عالمی تنظیموں کو خط

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *