سارہ علی خان کو سُشانت سنگھ راجپوت کی یاد آ گئی


بھارتی اداکارہ سارہ خان نے اپنے ساتھی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت (آنجہانی) کی یاد میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

سُشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کی گئی سارہ خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے ہیں.

سارہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کی کچھ جھلکیاں شامل ہیں۔

سارہ خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ یادیں تازہ کرتے ہوئے اُن کی تعریف کی ہے۔

سارہ خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ کبھی بھی  فلم کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے کی گئی مدد نہیں بھول سکتی ہیں۔‘

سارہ خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھنا تھا کہ ’وہ کیدرناتھ سے لے کر ستاروں تک سشانت سنگھ راجپوت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔‘

واضح رہے کہ 34 سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ سال 14 جون کو خودکشی کرلی تھی۔

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ نے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی تھی۔




Source link

About admin

Check Also

زینت امان کا اپنی فلموں کے مناظر پر بنی میمز پر دلچسپ ردِعمل

زینت امان، فائل فوٹو  بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان جنہوں نے کچھ عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *