سعودی عرب اورعمان کے درمیان پہلی براہ راست زمینی گزرگاہ کھول دی گئی۔
دونوں ممالک نے ایک مشترکا بیان میں منگل کو شروع کیے جانے والے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 725 کلومیٹرطویل شاہراہ دونوں ممالک کے شہریوں کی ہموار نقل و حرکت یقینی بنانے کے علاوہ سپلائی مربوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عمان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس سلسلے میں سعودی ولی عہد کے دورہ عمان کے موقع پرمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سمجھوتے طے پائے ہیں۔
اس سے قبل عمان اور سعودی عرب کی سرکاری اور نجی کمپنیوں نے مفاہمت کی 13 یادداشتوں پر دست خط کیے تھے جن کی مالیت 30 ارب ڈالر ہے اور ان کے تحت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔