سلمان خان کیلئے سعودی حکام کیجانب سے خصوصی اعزاز


بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جنہوں نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے، انہیں سعودی حکام کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا  گیا ہے۔

سلمان خان جمعرات کو ’دبنگ سیزن‘  کا آغاز کرنے ریاض پہنچے تو سعودی حکام کی جانب سے ان کازبردست استقبال کیا گیا۔ 

سعودی حکام نے سلمان خان کے خصوصی اعزاز کے طور پر ان کے ہاتھوں کے پرنٹس کو ریاض میں وال آف فیم میں شامل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا شو دیکھنے کے لیے اتنے لوگ موجود ہیں کہ تل دھرنے کی جگہ نظر نہیں آرہی۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ’ریاض سیزن2021‘ کا انعقاد کیا گیا ہےجس کے افتتاحی کنسرٹ میں امریکی ریپر پٹبل نے پرفارم کیا۔ 

آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول آئندہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔ اس کا اہتمام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کروایا ہے اور اس کے تحت ریاض بھر میں 7,500 تقریبات کا انعقاد کروایا جائےگا، جس میں موسیقی، کھیل، فنون لطیفہ سے لے کر کھانے تک شامل ہیں۔

اداکار سلمان خان کے ’دبنگ ری لوڈِڈ ‘ شو کا ریاض بولیفارد میں انعقاد بھی اسی فیسٹیول کے تحت ہوا۔

اس شو میں سلمان خان کے ہمراہ شلپا شیٹی، پربھو دیوا، ایوش شرما، سائی مکھرجی اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ میگا ایونٹ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔




Source link

About admin

Check Also

ہمایوں اشرف کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

ہمایوں اشرف، فائل فوٹو  معروف پاکستانی اداکار ہمایوں اشرف نے شوبز انڈسٹری کے بارے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.