سلمان کا ریاض میں شو، لوگوں کا سیلاب اُمڈ آیا

فوٹو: سوشل میڈیا

سلمان خان کے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئے شو میں انہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کا سیلاب  اُمڈ آیا۔ 

سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ 

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا شو دکھنے کے لیے اتنے لوگ موجود ہیں کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ 

اسی طرح سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔ 

سلمان خان کے دابنگ ٹور میں شلپا شیٹی، پربھو دیوا، ایوش شرما اور سائی مکھرجی بھی موجود ہیں۔ 

بالی ووڈ سلطان نے اپنی مشہورِ زمانہ فلموں میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون اور دیگر کے میش اپ پر پرفارمنس دکھائی۔ 




Source link

About admin

Check Also

توثیق حیدر نے ترک ڈراما سیریل میں کام کر کے بین الاقوامی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

توثیق حیدر نے کہا کہ کویو بیاز کے پہلے سیزن کی شوٹنگ استنبول میں ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *