سوناکشی سنہا نے کترینہ کو شادی کی مبارکباد کیوں نہیں دی؟


بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے کترینہ کیف کو شادی کی مبارکباد نہ دینے کی وجہ سامنے آگئی۔

کترینہ کیف اور سوناکشی سنہا کے درمیان ایک زبردست تعلق ہے، انہیں اکثر پارٹی کرتے اور ساتھ ورک آؤٹ کرتے دیکھا گیا ہے۔

اب ایسے موقع پر کہ جب کترینہ اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہیں تو ان کے لیے سوناکشی بھی بہت پرجوش ہیں اور جوڑے سے ذاتی طور پر ملاقات کرکے شادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ساتھی اداکارہ کی شادی پر اظہار مسرت کیا اور فی الفور شادی کی مبارکباد دینے سے گریز کیا۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے لیے بہت خوش ہیں۔

 سوناکشی نے کہا کہ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں لیکن میں جوڑے کو شادی کی مبارکباد ذاتی طور پر ملاقات کر کے ہی دوں گی۔




Source link

About admin

Check Also

نئی فلم میں سلمان کیسے دکھائی دیں گے؟ تصویر سامنے آگئی

سلمان خان – فوٹو بشکریہ سلمان خان / ٹوئٹر نامور بالی ووڈ اداکار سلمان خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *