سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونے کے نرخ 100 روپے بڑھ گئے، فی اونس 5 ڈالر سستا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 5 ڈالر کمی سے 1825 ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.16 ڈالر کمی سے 23.24 ڈالر پر آگئے۔





Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *