سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔ فی تولہ نرخ 50 روپے اور فی اونس 10 ڈالر بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 50 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 43 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 10 کمی سے 1791 ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کمی 1450 روپے اور 10 گرام 8.57 روپے سستاہوکر 1243.14 روپے کا ہوگیا۔ فی اونس چاندی 22.16 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے۔





Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *