سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔ فی تولہ نرخ 200 روپے سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 7 ڈالر بڑھ گئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 171 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 25 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 7 ڈالر اضافے سے 1807 ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اور 10 گرام 1243.14 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی 22.68 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے۔





Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *