سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر فی اونس کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔ پاکستان فی تولہ سونا 100 روپے کم ہوگئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 12 ڈالر کمی سے 1778 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.38 ڈالر اضافے سے 22.88 ڈالر پر آگئے۔





Source link

About admin

Check Also

کراچی: گیس لیکیج سے دھماکا، خاتون اور 4 بچے زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *