سیاسی جماعتوں پر پابندی کے مخالف، لیکن سیاسی بننا پڑیگا،بلاول


وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پابندی کے مخالف ہیں، لیکن سیاسی جماعتوں کو بھی سیاسی بنناپڑےگا۔ پی ٹی آئی جنگجو تنظیم بننا چاہتی ہے توقانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک بھارت اگست 2019 کے اقدامات کو واپس نہیں لے گا تب تک نتیجہ خیز مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ وہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں تمام ریڈ لائنز کو عبور کیا گیا، اب قانون کے مطابق پی ٹی آئی کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندی کے مخالف ہیں،مگرسیاسی جماعتوں کوبھی سیاسی بنناپڑےگا۔ پی ٹی آئی جنگجو تنظیم بننا چاہتی ہے توقانون کا سامنا کرنا پڑے گا، کوئی نئی فوجی عدالتیں قائم نہیں کررہے، قانون توڑنےپرآفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ کےتحت کارروائی ہوگی۔


Source link

About admin

Check Also

ایمنڈ کا صحافیوں کی گمشدگی ،اداروں کی بے جا مداخلت کے باعث پیدا صورتحال پر اظہار تشویش

ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے پاکستان میں میڈیا پربڑھتے ہوئے دباؤ …

Leave a Reply