سیاسی لڑائی سیاستدانوں کو لڑنے دی جائے، طلال چوہدری


طلال چوہدری کہتے ہیں کہ خواہش ہے قانون کا اطلاق ایک جیسا ہو، سیاسی لڑائی سیاستدانوں کو لڑنے دی جائے، کوئی درمیان میں نہ آئے، ایک نئی مسلم لیگ کی طرح سامنے آنے پر مجبور ہيں۔

وزارت اعلیٰ پنجاب کے جمعہ 22 جولائی کو ہونیوالے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو 186 ووٹ ملے تھے جبکہ حمزہ شہباز 179 ووٹ حاصل کرسکے تھے تاہم ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے ایک خط کو بنیاد بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیئے، جس کے بعد حمزہ شہباز 3 ووٹوں کی برتری سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے تھے۔

پاکستان تحریک اور اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے حمزہ شہباز شریف کو ایک بار پھر 22 جولائی سے پہلے والی پوزیشن پر ٹرسٹی وزیراعلیٰ کے طور پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں قانون کا اطلاق ایک جیسا ہو، دوہرا معیار ختم ہونا چاہیے، سیاستدانوں کو سیاسی لڑائی لڑنے دی جائے، کوئی درمیان میں نہ آئے، کوئی ان کی غیرآئینی غیر قانونی حمایت نہ کرے، سیاست کے میدان میں فیصلے ہونے دیں، اسی سے ملک آگے جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی سزا دی جارہی ہے، مجبور ہوگئے ہیں کہ ایک نئی مسلم لیگ کی طرح سامنے آئیں۔


Source link

About admin

Check Also

صدر،وزیراعظم اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب کی امت کو رمضان المبارک کی مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *