سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور

پنجاب کے وزیر خوراک اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، گورنر چوہدری سرور کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد 27 نومبر کو استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا، چیف سیکریٹری نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

عبدالعلیم خان کے استعفیٰ کے بعد سینئر وزیر اور وزیر خوراج پنجاب کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

مزید جانیے: عبدالعلیم خان نےوزیراعلیٰ پنجاب کواستعفیٰ پیش کردیا

پی ٹی آئی رہنماء عبدالعلیم خان نے 26 نومبر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں عبدالعلیم خان کی وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے رہنماء عبدالعلیم خان نے بتایا کہ بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک مستعفی ہونے کیلئے وزیراعظم نے اجازت دیدی ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزارت سے استعفیٰ کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا، ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد عہدہ اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔





Source link

About admin

Check Also

کرکٹ سٹارز کے بعد شوبزستارے بھی محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے

محکمہ ایکسائزکی جانب سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹراورغیررجسٹرڈ گاڑیوں کی خلاف جاری آپریشن جاری ہے ، …

Leave a Reply