سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے سینیٹری ورکر نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
سینیٹری ورکر نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور زیورات حکام کے حوالے کردیں۔
اجلال مسیح نامی ملازم کو بحرین اور ابوظہبی سے پروازوں کی علی الصبح آمد کے بعد کسٹم کاؤنٹر کے قریب سے ایک پرس اور دو طلائی انگوٹھیاں ملیں۔ جمع کرائی گئے پرس کو سی اے اے کاؤنٹر پر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر اور اے ایس ایف عملے کی موجودگی میں کھولا گیا۔
حکام کے مطابق پرس میں پانچ لاکھ 88 ہزار روپے کے مساوی 8050 سعودی ریال تھے جسے ایئرپورٹ مینیجر کے دفتر میں حقیقی مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
Source link