شادی شدہ کلب میں خوش آمدید

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کترینہ کیف کو شادی شدہ کلب میں خوش آمدید کہہ دیا۔

ٹوئٹر پر پریتی زنٹا نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی مبارک ہو۔

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’اپنے خاص دن پر تم دونوں کو دیکھ کر میرا دل بہت خوشی سے بھر گیا ہے، آپ دونوں کو آج اور ہمیشہ زندگی کے ساتھی کے طور پر ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے محبت اور خوشی نصیب ہو۔

آخر میں اُنہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی شدہ کلب میں خوش آمدید بھی کہا۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔





Source link

About admin

Check Also

معاشی بحران، ڈالر کی قیمت دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی

ملک بھر میں بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *