شادی ’لَو‘ ہو یا ’ارینج‘ دونوں صورتوں میں ہی خطرہ ہے، سجل علی

سجل علی، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں میرج ’لو‘ ہو یا ’ارینج‘ دونوں صورتوں میں ہی خطرہ ہوتی ہے‘۔ 

سجل علی نے ایک انٹرویو کے دوران شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر صرف محبت کی شادیوں کو زیادہ بہتر سمجھتی ہیں۔

سجل علی جنہوں نے اپنی فلم’What’s Love Got To Do With It‘ کی نمائش کے لیےجدہ میں ہونے والے’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی ہے۔

اداکارہ سے اس دوران ایک انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ کیا سمجھتی ہیں کہ شادی اپنی پسند سے کرنی چاہیئے یا پھر ارینج یعنی گھر والوں کی مرضی سے تو جواب میں اُنہوں نے ہچکچاتے ہوئے قہقہہ لگایا۔

اُنہوں نے جواب میں کہا کہ ’میرے لیے یہ طے کرنا قبل اَز وقت ہوگا کہ محبت کی شادیاں زیادہ بہتر ہوتی ہیں یا گھر والوں کی پسند سے کی جانے والی شادیاں زیادہ بہتر ہوتی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’

واضح رہے کہ فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے اور پاکستان میں گھر والوں کی پسند سے شادی کرنے کی روایت سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

اس فلم کو 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔ 




Source link

About admin

Check Also

ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے

اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *