شادی کو یاد گار بنانے کیلئے باراتیوں نے پورا جہاز بُک کروالیا

فائل فوٹو

شادی کا موقع زندگی میں ایک بار ہی آتا ہے اس لے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس موقعے کو یاد گار بنانے کے لیے بہتر سے بہتر انداز میں منائیں۔

اگر ایسے میں بارات ایک شہر سے دوسرے شہر جائے تو نہ صرف شادی کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے بلکہ مدتوں اس کی یادیں تازہ رہتی ہیں۔

ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے باراتیوں کے قصے سننے تو ہمیشہ بس یا ریل گاڑی کا ذکر ہی سنُنا ہوگا، لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں منچلے باراتیوں نے پورا جہاز ہی بُک کروالیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شریا شاہ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی بہن کی شادی کے لیے پورا جہاز بُک کر لیا ہے۔

اسی ویڈیو کے اگلے منظر میں جہاز کے اندر کے مناظر دکھائی دیتے ہیں، جس میں تمام رشتہ دار ہاتھ لہراتے اور خوشی مناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اور ویڈیو کے آخری میں دلہن اور دولہا کو دِکھایا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو دو دن پہلے شیئر کی گئی تھی، جسے اب تک 9 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور 7 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اتنے ہی امیر ہونے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ بھی فیملی فنکشن کے لیے جہاز بُک کرواسکیں۔ 




Source link

About admin

Check Also

مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران زندہ ہوگئی

علامتی فوٹو ڈاکٹروں سے موت کی تصدیق سے متعلق ہوئی غفلت پر امریکا میں ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *