Posted: Dec 11, 2021 | Last Updated: 25 mins ago
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شکر اور صبر کا پیغام جاری کردیا ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تقاریب وقفے وقفے سے جاری کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔
کترینہ نے اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تصاویر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے چہروں پر ابٹن لگاہوا ہے اور دونوں انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔
.boxes3{height:175px;width:153px;} #n img{max-height:none!important;max-width:none!important;background:none!important} #inst i{max-height:none!important;max-width:none!important;background:none!important}
کترینہ نے تصاویر کے ساتھ ’شکر، صبر اور خوشی‘ کا پیغام لکھا
کترینہ کیف کی بہن اور اداکارہ ایزا بیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک بھائی مل گیا ہے، پاگل فیملی میں خوش آمدید، میں اس سے زیادہ خوش قسمت نہیں ہو سکتی تھی، دونوں کے لیے اس جہاں اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہت سا پیار اور خوشیاں۔