شان شاہد نے عمران خان سے کونسا مطالبہ کیا؟


پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں، پاکستان میں بھارتی کوئی فلم ریلیز نہ کی جائے۔‘

شان شاہد نے کہا کہ ’جس طرح بھارت نے پاکستانی گلوکاروں، فنکاروں اور پاکستانی مواد پر پابندی عائد کر دی ہے، آپ بھی اسی طرح کریں۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’احترام اور مساوات کسی بھی تجارت میں ایک اہم حصہ ہونا چاہیے۔‘

اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’مقابلے سے مت ڈرو بلکہ پہلے اپنے مواد کو بہتر بنائیں، پاکستان کے علاوہ پوری مسلم دنیا بھارتی فلمیں دکھا رہی ہے۔‘

صارف نے کہا کہ ’70، 80 اور 90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی چینل نے مثال قائم کی تھی کہ کس طرح انہوں نے اس وقت صرف اپنے اعلیٰ مواد کی وجہ سے بھارت کے دور درشن کو شکست دی تھی۔‘

شان شاہد نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان کے مقابلے سے نہیں ڈرتے بلکہ انہوں نے خوف میں ہمارے فنکاروں اور مواد پر پابندی لگا دی ہے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’میرا نقطہ صرف احترام اور حب الوطنی ہے۔‘




Source link

About admin

Check Also

نئی فلم میں سلمان کیسے دکھائی دیں گے؟ تصویر سامنے آگئی

سلمان خان – فوٹو بشکریہ سلمان خان / ٹوئٹر نامور بالی ووڈ اداکار سلمان خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *