شاہ رخ خان سعودی عرب سے اعزازی ایوارڈ ملنے پر بے حد خوش

شاہ رخ خان، فائل فوٹو  

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ دیا جائے گا۔

شاہ رخ خان کو سعودی عرب کا یہ باوقار ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات پر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں دیا جائے گا۔

اداکار نے سعودی عرب میں یہ اعزازی ایوارڈ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’سعودی عرب اور اس خطے سے تعلق رکھنے والے اپنے مداحوں کے درمیان یہاں آنا مجھے بہت اچھا لگا جوکہ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اس خطّے کے ٹیلنٹ کے سراہنے اور یہاں کی اس دلچسپ فلمی کمیونٹی کا حصّہ بننے کا منتظر ہوں‘۔

اس حوالے سے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی نے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ہم شاہ رخ خان کو اس اعزاز سے نوازتے ہوئے بہت خوش ہیں، جوکہ ایک قابل ذکر ٹیلنٹ اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔ 

اُنہوں نے بھارتی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’انہوں نے اپنی ابتدائی پرفارمنس سے ہی فلمی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا اور آج وہ دنیا کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’انڈسٹری میں 30 سال گزارنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سنیما کے سب سے کامیاب سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں اور دنیا بھر کے فلمی شائقین کے محبوب ہیں اور ہم اس دسمبر میں جدہ میں ان کے استقبال کے منتظر ہیں‘۔




Source link

About admin

Check Also

اگست 2017 میں واپس جانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہوں، سارہ علی خان

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدرناتھ کو ریلیز ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *