وفاقی وزارت صحت نے شمالی وزیرستان سے پولیو کے 17 ویں کیس کی تصدیق کر دی۔
وزارت صحت حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے یونین کونسل غلام خان میں دس ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا۔
وفاقی وزارت صحت کے اعداو وشمار کے مطابق رواں برس پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے ملک گیر پولیو مہمات باقاعدگی سے جاری ہیں تاہم اب بھی لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم رہتے ہیں۔
مئی 2022 میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 173 بچے ویکسین سے محروم رہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ مہم میں 50 ہزار سے بھی زائد بچوں کے والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔
Source link