شنیرا کون سے لمحے کے لیے ترس گئی تھیں؟


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کے لیے ترس گئی تھیں۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے شروع ہونے سے قبل شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عام طور پر، جب میں کراچی میں ہوتی ہوں تو اسکرین پر پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھتی ہوں جوکہ آسٹریلیا میں کھیلا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج طویل عرصے کے بعد کراچی میں پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

شنیرا نے کہا کہ ہم اس لمحے کے لیے اتنے عرصے سے ترس رہے تھے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ کرکٹ کی واپسی احساس بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ پنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔




Source link

About admin

Check Also

لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز وائرل کرنے پر رابی پیرزادہ کا ردِ عمل

تصویر بشکریہ انسٹاگرام سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز کو وائرل کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *