شکیرا کے ’وکا وکا‘ کی یوٹیوب پر دھوم برقرار


فیفا ورلڈکپ 2010 کے تھیم سانگ ’وکا وکا‘ کی دھوم اب بھی جاری ہے، یہ گانا اب تک ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر3 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔

 گلوکارہ شکیرا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اس مشہور گانے کے 3 ملین ویوز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنے گانے کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ انہوں نے ابھی دیکھا کہ ان کے گانے کے یوٹیوب پر 3 ملین ویوز ہوچکے ہیں‘۔

انہوں نےمزید لکھا کہ’ویڈیو میں ان کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کرنے کے لیے بہت شکریہ جوکہ ان کی زندگی میں بہت ساری خوشی لایا‘۔

واضح رہے کہ سال 2010 میں جب جنوبی افریقا میں فیفا ورلڈکپ کا انعقاد  ہوا تو اس وقت یہ گانا بطور آفیشل تھیم سانگ جاری کیا گیا تھا۔




Source link

About admin

Check Also

زینت امان کا اپنی فلموں کے مناظر پر بنی میمز پر دلچسپ ردِعمل

زینت امان، فائل فوٹو  بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان جنہوں نے کچھ عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *