شہزادہ ولیم کی بیٹی کیلئے شکیرا کا خصوصی پیغام


کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نے شہزادہ ولیم کی بیٹی شہزادی شارلیٹ کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکیرا نے شہزادی شارلیٹ کو ان کی موسیقی پسند آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ’وہ بہت خوش ہیں کہ شہزادی شارلیٹ کو ان کی موسیقی پسند ہے !‘

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم نے ایک شو میں اپنے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’زیادہ تر صبح ان کی بیٹی شارلٹ اور بیٹےجارج کے درمیان زبردست لڑائی ہوتی ہے کہ صبح کون سا گانا سنا جائے‘۔

انہوں نے بتایا تھا کہ’ ان کے بچوں کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک گلوکارہ شکیراکا مشہور گانا(واکا واکا) ہے اور خصوصاََشارلیٹ کو تو بہت پسند ہے اور وہ اس گانے پر اکثر ڈانس بھی کرتی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

آرٹس کونسل کراچی میں ماہرہ خان اور انور مقصود کی خصوصی نشست

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ تقریب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *