عائزہ خان کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار


پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے بھارتی انڈسٹری کی باربی ڈول، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار  وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر کترینہ کیف کی جانب سے شادی کے بعد شیئر کی گئی پہلی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔

عائزہ خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ آخر کار ،‘ اور ساتھ میں خوشی کا اظہار کرنے والے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

عائزہ خان کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

گانوں کا ری مکس دراصل اس کی شکل کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، اے آر رحمان

معروف بھارتی موسیقار، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان نے  ری مکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.