عارف والا: کرکٹ میچ میں رنجش، نوجوان قتل

عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے رنج میں مخالفین نے نوجوان کو والد کے سامنے قتل کر دیا۔

مقتول سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تھانہ رنگ شاہ پولیس کے مطابق ابوبکر طلحہٰ کا گزشتہ روز کرکٹ میچ کے دوران امیر حمزہ اور سعید وغیرہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔

میچ کے بعد ابوبکر طلحہٰ اپنے والد محمد ارشاد کی تیل کی ایجنسی پر چلا گیا جہاں ملزمان نے اسے باپ کے سامنے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

ابوبکر طلحہٰ کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




Source link

About admin

Check Also

بلوچستان، سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات 16 دسمبر سے ہونگی

فائل فوٹو بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *