علی زیدی نے کارکنوں اور عہدیداروں کو تڑی لگادی

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کارکنوں اور عہدیداروں کو تڑی لگاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا اور کارکن و عہدیدار گھروں میں بیٹھے رہے تو وہ پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے۔

حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، حکمرانوں نے احمقانہ حرکت کرنے کا سوچ رکھا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمان پارک پہنچیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا، وہ کوئی کلبھوشن نہیں سابق وفاقی وزیر اور ایک وکیل ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظور

پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظور کر لیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *