عمران خان نے لوگوں کو ورغلانے کی پی ایچ ڈی کررکھی ہے،احسن اقبال


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نےلوگوں کوورغلانےکی پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔

نارووال میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بربادی پاناما کیس کے فیصلے کے بعد شروع ہوئی۔ پاناما کیس میں جو فیصلہ دیا گیا وہ تاریخ کا متنازع فیصلہ تھا، اسٹیبلشمنٹ کے بعد عمران خان کا شکار عدلیہ بنی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لیپ ٹاپ لے جا کر دعوے کرتے تھے ہم دیانت دار ہیں، عمران خان نے 2018میں اسٹیبلشمنٹ کو ورغلایا، انہوں نے لوگوں کو ورغلانے کی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، عمران خان کی سازش کا بیانیہ مٹی میں مل گیا، یہ ملکی تاریخ کا خطرناک ترین کھیل کھیل رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تھیوری کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، عمران نیازی نے اس تھیوری سے پاکستانیوں کو ورغلانے کی کوشش کی۔ سازش کی تھیوری عمران نیازی کے ذہن کی ایجاد تھی۔

قبل ازیں ہفتہ یکم اکتوبر کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر لیگی رہنما نے کہا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جا چکے ہیں۔ فنڈنگ کرنے والے پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *