عمران خان کیخلاف دہشتگردی سمیت 10 دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج


عمران خان کی گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سابق وزیراعظم کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عمران خان پر مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 10 دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مراد سعید اور شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں حماد اظہر، خرم نواز، امجد نیازی ، اسد عمر، عامرکیانی، فرخ حبیب سمیت تحریک انصاف کے 17 سے زائد رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان ہجوم نما لشکر کے ساتھ آئے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی، ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے شیشے بھی توڑے۔

متن کے مطابق سرکاری گاڑیوں اورپولیس ملازمین کی موٹرسائیکلیوں کوآگ لگائی گئی، ملزمان وائرلیس سیٹ، پستول، نقدی بھی چھین کرلے گئے، پولیس ملازمین سے 8 اینٹی رائٹ کٹ بھی چھینی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی باضابطہ طور پر موخر کر دی گئی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی کی حاضری تسلیم کر لی اور ان کے وارنٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


Source link

About admin

Check Also

فلم لاہورقلندرسلوراسکرین پر دھوم مچانےکوتیار،ٹریلرجاری

میٹھی عید کو اورمیٹھا کرنے فلم لاہورقلندر(Lahore Qalandars)سلوراسکرین پر دھوم مچانے آرہی ہے۔ٹریلر جاری کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *