عمران خان کی پاليسيوں سے متفق ہوں،غضنفر بلور

خاندان ميں کوئی تنازع نہيں ہے، غضنفر بلور

خيبرپختونخوا کے معروف سياسی بلور خاندان کے غضنفر بلور تحريک انصاف ميں شامل ہوگئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غضنفر بلور کا کہنا تھا کہ خاندان ميں کوئی تنازع نہيں ہے۔ تحريک انصاف جوائن کرنے کا فيصلہ ذاتی ہے۔ عمران خان کی پاليسيوں سے متفق ہوں۔

غضنفر بلور اے این پی کے سابق صوبائی وزیر شہید بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے اور اے این پی کے رہنماء الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں۔

غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کے سرکردہ رہنماء اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سے ہانچ دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی چھوڑی ہے۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا تھا۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے قبل اے این پی کے اہم رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو تحریک انصاف کی اہم کامیابی قرارد دیا جارہا ہے۔





Source link

About admin

Check Also

معاشی بحران، ڈالر کی قیمت دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی

ملک بھر میں بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *