عمران کی گرفتاری کا خدشہ، PTI کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

اسکرین گریب

لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آج رات گرفتاری کے دعوے کے بعد زمان پارک کے باہر رات گئے پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے اور وہ اپنے لیڈر کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کے لیے کارکن تعینات کیے گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرسکے ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی اس صورتحال میں پارٹی کارکنان کے لیے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں زمان پارک پہنچ چکا ہوں، سب کارکنان یہاں پہنچیں‘‘




Source link

About admin

Check Also

فیصل آباد: سرکاری گندم میں ریت کی ملاوٹ کرنے کا انکشاف

فیصل آباد میں محکمہ خوراک کے عملے کی جانب سے سرکاری گندم میں ریت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *