عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی،عمران خان

جو حکومت ڈاکوؤں سے ڈيل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب سے بيٹھ کر بات کرنے کے لئے تيارہيں جن میں بلوچستان اور وزیرستان کے لوگ شامل ہیں تاہم ان سے مفاہمت نہيں کريں گے جو پاکستان کا پيسہ چوری کرکے بیرون ملک لے گئے۔

ہفتے کی دوپہرمیانوالی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اب وہی فيصلے کريں گے جو عوام کے لئے بہتر ہوں گے۔سب سے مفاہمت کرنےکےلئے تيار ہيں ليکن کرپشن کرنےوالوں سےنہيں کریںگے اور ان کو این آر او نہیں دیں گے۔

وزيراعظم نے کہا کہ جو حکومت ڈاکوؤں سے ڈيل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے،جب آپ چوری کو برا نہيں سمجھيں گے تو محنت کون کرے گا۔ مہذب معاشرہ چوروں کو جيل ميں ڈالتا ہے اور ان سے ڈيل نہيں کرتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی قانون سے اوپرنہيں ہوتا اور اپنی قوم کوعظيم قوم  بناؤں گا۔ مشکل وقت ساری قوموں کی زندگيوں ميں آتے ہيں۔

میانوالی سے متعلق انھوں نےکہا کہ اس ضلع میں 5 سال کے دوران ريکارڈ ترقی ہوگی۔ یہاں موجود نمل يونيورسٹی ميں پورے پاکستان سے لوگ تعليم حاصل کرنےآئيں گے اورنمل يونيورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ يونيورسٹی بنے گی۔انھوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیےکام کریں گے کیوں کہ ماضی میں قبائلی علاقوں کے لیے کچھ نہیں کیا گیا اور یہ علاقے پیچھے رہ گئے۔

معاشی صورتحال پروزیراعظم نے کہا کہ دنيا کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور مہنگائی کی وجہ  کرونا سے  دنیا بھر کےممالک کا متاثر ہونا ہے۔ عالمی سطح پر جب قيمتيں بڑھيں تو پاکستان ميں بھی اس کا اثر آیا تاہم يہ مشکل وقت ہے اورتين چار ماہ کے دوران قيمتيں نيچے آجائيں گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اب بھی سستا ملک ہے۔ ملک کے کسانوں کےلئے ديہاتوں ميں سود کے بغيرقرضہ دينگے اور اپنا گھر بنانے کےلیے 27لاکھ روپے سود کےبغير قرضہ ملےگا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے ہرخاندان کو مارچ تک ہيلتھ کارڈ ملےگا اور صوبے کے شہری کسی بھی اسپتال میں جا کر اپناعلاج مفت کراسکتے ہيں۔ وزيراعظم نے 62 لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا





Source link

About admin

Check Also

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی

**آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *