فرنس آئل، پیٹرول، ایل این جی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے، پی ایس او

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فرنس آئل، پیٹرول اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔

ترجمان پی ایس او نے بتایا کہ پی ایس او کے پاس تقریباً 2 لاکھ ٹن فرنس آئل اسٹاک میں موجود ہے، پی ایس او، ایل این جی کے 9 کارگوز پلان اور وقت کے مطابق وصول کر رہا ہے۔

سرکاری آئل کمپنی کے مطابق 23 جنوری 2023 تک 6 کارگوز موصول ہوچکے ہیں، بقیہ کارگوز بھی رواں ماہ میں پہنچ جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس او ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے، پی ایس او کے پاس اوگرا کی جانب سے مقررہ ایام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق ایل سیز جاری کردی گئی ہیں اور 2 اضافی کارگوز بھی درآمد کیے جارہے ہیں۔ پی ایس او کی سپلائی چین پر اچانک دباؤ بڑھنے کے باوجود ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 1 اعشاریہ 15 فیصد بڑھی

پاکستان میں جنوری کے دوران سیمنٹ کی فروخت 1 اعشاریہ 15 فیصد بڑھی ہے۔ آل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *