فلوریڈا کے اپارٹمنٹ میں صوفے کے نیچے چھپا 5 فٹ لمبا سانپ برآمد


امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ایک اپارٹمنٹ سے ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر عمومی مداخلت کار، کو وہاں سے نکال دیا، جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک پانچ فٹ لمبا سانپ تھا۔

یہ سانپ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر شخص کے کاؤچ (صوفے) کے نچلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا۔

اس حوالے سے فلوریڈا کے کلیر واٹر پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پولیس آفیسرز کو ایک 55 سالہ رہائشی میریلین پائنز نے کال کرکے بتایا کہ ان کے صوفے کے نیچے ایک پانچ فٹ لمبا سانپ چھپا ہوا ہے۔

جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر صوفے کے کشن کے نیچے سے سرخ دم والے سانپ کو نکالا اور اسے ایک مقامی جانوروں کے نگہداشت مرکز منتقل کیا۔ 




Source link

About admin

Check Also

70 سالہ سعودی شخص 40 برس سے نہیں سویا

فائل فوٹو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ان دنوں ایک 70 سالہ سعودی …

Leave a Reply