فواد خان اور صنم سعید کی سیریز فرانس میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی


برطانوی نژاد پاکستانی فلمساز عاصم عباسی کی سیریز ’برزخ‘ مارچ میں فرانس کے سیریز مانیا فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

اس سیریز میں ورسٹائل اداکار فواد خان اور صنم سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

برزخ کے پروڈیوسر وقاص حسن اور شیلجا کیجری وال ہیں، یہ سیریز بھارتی چینل کی پیشکش ہے۔

سیریز میں فواد خان ایک اکیلے باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ صنم سعید کا کردار پراسرار ہے۔

جنوبی ایشیا سے برزخ وہ واحد سیریز ہے جسے فرانس کے فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔




Source link

About admin

Check Also

میں خود کو نواب خاندان کا نہیں سمجھتی، سارہ علی خان

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میں نواب خاندان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *