فیصل آباد: اسپتال سے مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

فوٹو فائل 

فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال لاہور سے مردہ قرار دی گئی 4 سال کی بچی زندہ نکلی، بچی کے زندہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب اسے مردہ سمجھ کر غسل دیا جارہا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تدفین سے قبل غسل کے دوران بچی کی نبض چلتی محسوس ہوئی، جس کے بعد بچی کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو مزید طبی امداد کے لیے چلڈرن اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔




Source link

About admin

Check Also

کراچی، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

فائل فوٹو کراچی کےعلاقے قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *