فیصل قریشی نے کم عمراداکاراؤں کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے چھوٹی عمر کی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی۔

فیصل قریشی نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ’ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اب ایک ایسے دور میں داخل ہوگئی ہے جہاں اداکاروں کے درمیان عمر کا فرق بھی ایک مسئلہ بن گیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی بہت سی اداکاراؤں نے شادی کرلی ہے اوراب وہ اپنے بچوں کی پرورش میں وقت لگا رہی ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’وہ حال ہی میں سنیتا مارشل کے ساتھ کام کر رہے تھے تو انہوں نے ہمیشہ سنیتاکوسیٹ پر اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند پایا‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’جب وہ شائستہ لودھی کے ساتھ کام کررہے تھے، توانہیں بھی اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا تھا کیونکہ ان کے ذہن میں بھی ہمیشہ اپنے بچوں کا خیال رہتا تھا‘۔

فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ’ انہوں نے سویرہ ندیم کے ساتھ بھی کام کیا۔ وہ کیمرے کے سامنے ہوتے ہوئے بھی اپنے بچوں پر نظر رکھتیں اور اپنے بچوں کی آیا کو فون پر ان کے بارے میں ہدایات بھی دیتیں‘۔

ان کا کہنا ہے کہ’لڑکیوں کے لیے یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان پر گھر کی ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ ہم گھر چلاتے ہیں لیکن دراصل یہ کام خواتین کرتی ہیں، وہ بیک وقت گھر اور کام کر سکتی ہیں‘۔

آخر میں فیصل قریشی نے کہا کہ’اقراءعزیز کے ہاںجب سے کبیر کی پیدائش ہوئی ہے تب سے وہ کام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچے کی پرورش پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتیں‘۔




Source link

About admin

Check Also

فرح خان 32 سال بعد بھی گوری خان کی کس خوبی سے متاثر؟

بھارتی فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.