قومی خزانے میں 2ارب روپے جمع کروائے،ڈی جی نیب بلوچستان

فوٹو: نیب بلوچستان فیس بک

ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ نے کہا ہے کہ رواں سال کرپشن کی مد میں 2 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

نیب ترجمان کے مطابق ڈی جی انسداد قومی احتساب بیورو فرمان اللہ کا کہنا تھا کہ رواں سال 500 سے زائد شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی، 2 ارب 96 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے، نیب اب تک 821 ارب روپے کی ریکوری کر چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان خزانہ کرپشن کیس منطقی انجام تک پہنچا کر مرکزی مجرم مشتاق رئیسانی کی اربوں روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اثاثے ضبط کیے گئے۔

فرمان اللہ خان نے کہا کہ نیب کی مختلف کمیٹیاں محکمہ وراک ٹیکسٹ بک بورڈ اور محکمہ صحت کے قوانین میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہیں، جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سستی ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ عوام کو کرپشن کے سدباب کے لیے شعور اور آگاہی دی جا رہی ہے، بلوچستان میں 1500 سے زائد کریکٹر بلڈنگ سوسائیٹیز تشکیل دی ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *