لاہور:سنگین جرائم میں اضافہ،ڈی آئی جی نےوجہ بتادی


ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی میڈیا سےگفتگو

 

لاہور میں جرم کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور لوٹ مار، قتل و غارت اور دیگر سنگین جرائم کے تقریباً 2 لاکھ مقدمات درج ہیں۔ اس پریشان کن صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پولیس ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے وجوہات اور پولیس کی مجبوریاں بیان کیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے اعتراف کیا کہ لاہور ميں روزانہ سيکڑوں وارداتيں ہورہی ہيں جس کی ذمہ داری بہرحال پولیس پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی پولیس کارکردگی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے جبکہ لاہور میں ملحقہ اضلاع سے بھی جرائم پیشہ افراد وارداتیں کرنے آرہے جس کے باعث جرائم بڑھ رہے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ شيخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ ہائی کريمنل بيلٹس ہیں جہاں پر باقی پنجاب کی نسبت جرائم زيادہ ہوتے ہیں اس وجہ سے ان شہروں کا کرائم کا بہت سارا پريشر لاہور پر آتا ہے۔

ان جرائم پیشہ افراد نے قومی ہیرو سابق اولمپئین طاہر زمان کو بھی نہیں بخشا۔ رواں سال طاہر زمان کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم و قیمتی اشیاء لے گئے۔ پولیس نےاس واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اولمپئن طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر ميں گھس کر لوگوں نے چوری کی اور نقدی، زيورات اور کچھ غير ملکی کرنسی لے گئے۔

حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 20 ڈکیت گینگز کے 87 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن 800 سے زائد عادی مجرم تاحال آزاد ہیں۔

 سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں۔



Source link

About admin

Check Also

چین، پاکستان ،ایران کا انسداد دہشت گردی کے باقاعدہ مذاکرات پر اتفاق

چین، پاکستان اور ایران نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر پہلے سہ فریقی اجلاس کے …

Leave a Reply