لاہور آلودگی، صوبائی وزیر نے عالمی رپورٹ کو فیک قرار دے دیا


پنجاب کے وزير ماحولیات محمد رضوان نے عالمی اداروں کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں تین روز اسکول اور کالج بند کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسموگ نہیں ہے، آلودگی پر عالمی رپورٹس کو نہیں مانتا، عالمی اداروں کی رپورٹس جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق یومیہ جائزہ لینے والی امریکی تنظیم نے نومبر کے مہینے میں لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا تھا۔ آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر تھا۔




Source link

About admin

Check Also

بیرونی قوتوں کے وفاداروں کےچنگل سے پاکستان کو نکالنا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے بیرونی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *