ماڈلزکي ديدہ زيب ملبوسات زيب تن کرکےريمپ پرواک
لاہورمیں جاری تین روزہ برائیڈل کیٹور ویک کے دوسرے روز بھی فیشن ریمپ چمکتے دمکتے عروسی ملبوسات سے جگمگاتے رہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے سب سے مقبول اور معروف فیشن شو پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک لاہور میں جاری جہاں تین روزہ فیشن شو میں مشرقی روایت کی اقدار سے مطابقت رکھتے ہوئے عروسی رجحانات کو پیش کیا گیا۔
برائیڈل کیٹورویک کے دوسرے روز کی رنگارنگ تقريب میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زيب تن کرکے ريمپ پر واک کرکے شو کو چار چاند لگا ديئے۔
دوسرے روز کی ماڈلز میں اداکارہ کبریٰ خان، سارہ خان، بلال اشرف، فلک شبیر کی شو ميں آمد نےحاضرین کے دل موہ لئے۔