لاہور میں روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ

گزشتہ روز دودھ، دہی اور دالیں مہنگی کی گئی تھیں

لاہور میں نانبائی ایسوسی ایشن نے اتوار سے روٹی اور نان مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے اور میدہ کی قیمتیں کسی بھی نوٹیفیکیشن کے بغیر بڑھا دی گئی ہیں، ایسی صورتحال میں موجودہ قیمتوں پر کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا۔

صدر نانبائی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل نے بتایا کہ نان کی قیمت 20 روپے ہونی چاہیے مگر ہم اس کی قیمت 18 روپے کر رہے ہیں جبکہ سادہ روٹی کی قیمت 12 روپے ہوگی۔

شہریوں نے اس مجوزہ اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی روٹی کی قیمت اتنی نہیں تھی، حکومت کو روٹی کی قیمت کم کروانی چاہیئے۔

نانبائی ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے قیمت بڑھانے میں رکاوٹ ڈالی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

دودھ، دہی اور دالیں مہنگی

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے روزمرہ کی بنیادی اشیاء دودھ، دہی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 15 روپے سے بڑھ کر 115 روپے، فی کلو گرام دہی 15 روپے مہنگا ہوکر 135 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت دال ماش 20 روپے، دال مسور اور مونگ 15 روپے فی کلو گرام مہنگی ہوکر 265 اور 220 فی کلو گرام ہوگئی ہے۔

سیر باسمتی چاول کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی۔

مٹن کی قیمت 150 روپے فی کلو گرام اضافے سے 1100 روپے فی کلو گرام ہوگئی جبکہ بیف کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا، نئی قیمت 600 روپے فی کلو ہوگئی۔





Source link

About admin

Check Also

آنے والا لانگ مارچ اور دھرنا آخری ہوگا،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا آنے والا لانگ مارچ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.