لاہور پولیس کو پیٹرول کے لیے اسپیشل گرانٹ کی فراہمی


سماء پر خبر نشر ہونے کے بعد لاہور پولیس کو پیٹرول کے لیے اسپیشل گرانٹ فراہم کردی گئی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایندھن کے لئے مختص بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری کیا جاچکا ہے، لاہور پولیس کے کسی یونٹ کو پیٹرول کا مزید کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عید تعطیلات کے بعد تمام ونگز اور یونٹس کو ان کے حصے کی فیول گرانٹ جاری کردی جائے گی ۔

سماء نے انویسٹی گیشن پولیس کو پیٹرول نہ ملنے کی خبر نشر کی تھی،انویسٹی گیشن پولیس کا کوٹہ آپریشنز ونگ کو دیے جانے کے باوجود 30 فیصد پیٹرول کی کمی کا سامنا تھا۔ جس کے لیے اب خصوصی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔


Source link

About admin

Check Also

منگلہ ڈیم کی تجدید اور بحالی کے منصوبوں کا افتتاح آج ہوگا

وزیراعظم منگلہ ڈیم کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تجدید اور بحالی کے منصوبوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *