لاہور ہائیکورٹ کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ


لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پولیس آرڈر کے مطابق سڑکوں پر رکاوٹیں ہٹانا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق پولیس آڈر کے تحت پولیس کا کام لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، سڑکوں اور گلیوں میں ٹریفک کنٹرول کرنا بھی پولیس کا فرض ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عوامی مقامات پر بچوں اور عورتوں کو ہراساں کرنے سے روکنا بھی پولیس کا فرض ہے۔

پولیس آڈر کے مطابق لوگوں کی آئین کے تحت کام کرنا پولیس کا فرض ہے، درخواست گزار لانگ مارچ کے معاملے پر پولیس کو درخواست دے سکتا ہے، جسے پولیس آڈر 2002 کے تحت نمٹایا جائے گا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے شہروں میں سپلائی متاثر ہو رہی ہے، عدالت سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق پہلے ہی ہدایت جاری کر چکی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ آج ہوگی

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *